ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں بس اور فیول ٹینکرکے درمیان بھیانک ٹکر: ٹکر لگتے ہی سواریاں شعلہ پوش، 36 افراد جاں بحق

افغانستان میں بس اور فیول ٹینکرکے درمیان بھیانک ٹکر: ٹکر لگتے ہی سواریاں شعلہ پوش، 36 افراد جاں بحق

Sun, 04 Sep 2016 13:16:14    S.O. News Service

کابل 4 ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) افغانستان میں اتوار کو کابل-قندھار شاہراہ پر ایک فیول ٹینکراور مسافربردار بس کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں سواریاں کافی تیز رفتاری کے ساتھ ایک دوسرے سے ٹکراگئی اور ٹکر لگتے ہی فیول ٹینکر پھٹ پڑنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اتنی زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ مختلف خبررساں ایجنسیوں کے مطابق جس جگہ یہ حادثہ ہوا، اس کے قریبی کچھ علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ان علاقوں میں بس اور ٹرک ڈرائیورس کافی تیزی سے گاڑی چلاتے ہیں کہ جتنی جلد ہوسکے ان علاقوں سے باہر نکل سکیں۔ جابل پولیس کے ڈپٹی چیف غلام جیلانی  کے حوالے سے کہا گیاہے کہ  ان علاقوں میں تیزرفتاری سے ڈرائیونگ چلانے کے نتیجے میں ڈرائیوروں سےلاپرواہی ہوتی ہے. البتہ انہوں نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق، افغانستان کے اس علاقے میں سڑک کی حالت بھی انتہائی خستہ ہے اور یہاں زیادہ تر لوگ ٹریفک رولس کو بھی نہیں مانتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسشاہراہ پر پہلے بھی حادثات ہو چکے ہیں۔ مئی مہینے میں یہاں دو بسوں اور آئل ٹینکرکے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں 73 لوگوں کی موت ہوئی تھی. اپریل 2013 ء میں بھی ایک بس ایک فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس سے 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے.


Share: